اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے بدھ سے اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے جس کے تحت کسی بھی عام مقام پر پانچ سے زیادہ افراد اکٹھا نہیں ہو سکتے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ قانون آج سے آئندہ دو مہینے تک پورے اسلام آباد میں نافذ رہے گا۔
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خاندان کے خلاف پاناما لیکس کے سلسلے میں رپورٹ سامنے آنے کے بعد حکومت مخالف پارٹیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔
پاناما پیپر کے نام سے سامنے والی دستاویزات میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں پر منی لانڈرنگ اور ملک و بیرون ملک اپنے اثاثے چھپانے کا الزام لگایا ہے۔
.......
/169